افغانستان سینٹرل بینک کی برانچ کو اپنے ہی عملہ نے لوٹ لیا

Afghanistan Central Bank

Afghanistan Central Bank

کابل (جیوڈیسک) افغان صوبہ قندھار میں افغانستان سینٹرل بینک کی برانچ کو اسکے عملے کے ارکان نے لوٹ لیا۔ قندھار میں افغانستان بینک کے جنرل منیجر فضل احمد اعظمی نے ایک بیان میں کہا کہ سپین لولدک برانچ میں لوٹی جانے والی رقم کے بارے میں صحیح اعدادوشمار معلوم نہیں ہو سکے تاہم وہ 50ملین افغانی لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوری کی یہ واردات برانچ منیجر سید آغا لاور دو دیگر سٹاف ارکان نے ملکر کی ہے۔