افغانستان، خفیہ ایجنسی اور پولیس عمارت پر طالبان کا حملہ، 18 جاں بحق

Central Intelligence Agency

Central Intelligence Agency

غزنی (جیوڈیسک) مشرقی افغانستان میں ایک درجن سے زائد طالبان نے خفیہ ایجنسی اور پولیس کی عمارت پر حملہ کر دیا جس میں اٹھارہ افراد جاں بحق اور ایک سو پچاس زخمی ہو گئے۔

جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے۔ صوبہ غزنی میں طالبان نے پولیس عمارت کو بارودی مواد سے بھرے ٹرک سے نشانہ بنایا جس میں آٹھ آف ڈیوٹی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسرے واقعے میں طالبان نے خفیہ ایجنسی پر دھاوا بولا۔

دونوں واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد اٹھارہ ہو گئی، جبکہ ڈیڑھ سو زخمی ہوئے۔

جوابی کارروائی میں انیس طالبان بھی مارے گئے ۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔