افغانستان: کوئلے کی کان گرنے سے 27 مزدور جاں بحق

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شمالی صوبے میں کوئلے کی کان کا ایک حصہ گرنے سے ستائیس مزدور ہلاک ہو گئے۔ صوبہ سمنگان میں چالیس کے قریب افغان شہری کوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے کہ کان کا ایک حصہ گر گیا۔

امدادی ٹیموں نے ستائیس مزدوروں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ تیرہ افراد تاحال کان میں پھنسے ہیں۔ریسکیو کارروائی میں چار اہلکار بھی شدید زخمی ہو گئے۔