افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں : مشاہد حسین

Mushahid Hussain

Mushahid Hussain

افغانستان (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کو نیٹو افواج کی واپسی کے بعد وہاں امن کے قیام اور استحکام کیلئے فعال کر دار ادا کرنا ہوگا، چین میں کانفرنس سے خطاب۔ سینٹ کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

افغانوں کے درمیان مذاکرات ہی مسئلے کا بہترین حل ہے۔ وہ چین کے شہر کمنگ میں ایک علاقائی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کا موضوع تھا ”افغانستان میں امن عمل کا قیام”۔ مشاہد حسین نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم جیسی علاقائی تنظیموں اور اقوام متحدہ کو افغانستان سے نیٹو افواج کی واپسی کے بعد وہاں امن کے قیام اور استحکام کیلئے فعال کر دار ادا کرنا ہوگا۔