افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام تعلیمی مراکز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افغان وزرت صحت نے ملک بھر میں تمام تر اسکول، یونیورسٹیاں، اور دیگر تعلیمی مراکز آئندہ دو ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس کے 977 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
افغانستان کو اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کا سامنا ہے۔ اس مہلک وائرس سے ملک میں دو ہزار آٹھ سو ننانوے اموات ہوچکی ہیں۔
صحت عامہ کی ناقص سہولیات ہونے کے باعث خدشہ ہے کہ ہلاکتوں اور کووڈ پازیٹو افراد کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے۔