افغانستان : مسلح افراد کے حملے میں چار چینی شہری ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں مسلح افراد کے حملے میں چار چینی شہری ہلاک ہو گئے، لاپتہ ہونے والے دو شہریوں میں سے ایک کو افغان حکام نے تلاش کر لیا ہے۔ کابل میں چینی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے۔

کہ مسلح افراد نے گزشتہ روز اپارٹمنٹ پر حملہ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد دو چینی شہری لاپتہ ہو گئے جن میں سے ایک کو تلاش کر لیا گیا ہے۔ دوسرے لاپتہ چینی کی تلاش جاری ہے، چین نے افغان حکام کو واقعے کی فوری تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔