افغانستان کے سفارتی علاقے شیرپور میں 3 دھماکے

Blast

Blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے سفارتی علاقے شیرپور میں 3 دھماکے سنے گئے ہیں، دھماکوں کے بعد علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے شہرِنو میں تین دھماکے سنے گئے، دھماکوں کے بعد افغان نائب صدر جنرل دوستم کی رہائش گاہ کے نزدیک دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کابل میں نئے حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے، اس سے قبل صبح کو کابل میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑی پر خودکش حملے میں ایک برطانوی اہلکار سمیت 5 افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔