افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) نیٹو نے کابل کی صورت حال پر کہا ہے کہ ہم سفارتی موجودگی برقرار رکھیں گے لیکن ہمارے عملے کی حفاظت پہلی ترجیح ہوگی۔
طالبان کی طرف سے کابل پیش قدمی کے بعد نیٹو کے ایک اہلکار نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کا دنیا سے رابطہ بحال رکھنے کے لیے کابل ہوائی اڈے پر آپریشن کے لیے مدد کی جا رہی ہے۔
ہم سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں البتہ ہماری پہلی ترجیح سفارتی عملے کی حفاظت کو ممکن بنانا ہےاور ضروری احتیاط کے تحت ان کا انخلا عمل میں لایا جا رہا ہے۔