کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش سے تعلق رکھنے والا جنگجو سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان پولیس چیف کا کہنا تھا کہ داعش جنگجو رؤف اس وقت ڈرون حملے کا نشانہ بنا جب وہ کار میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہا تھا جب کہ اس کے ساتھ مارے جانے والے دیگر دہشت گرد ایک دہائی سے زائد عرصے سے افغان جہادی مہم کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ شائع ہو نے والی رپورٹ کے مطابق داعش جنگجو رؤف نے عراق اورشام کے لئے مختلف ممالک سے لوگوں کی بھرتیاں کی تھیں۔
دوسری جانب صوبہ ہلمند کے نائب گورنر کا کہنا تھا کہ یہ بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی کہ مرنے والا شخص داعش کا جنگجو رؤف تھا تاہم وہ اپنے حلیے سے داعش کا جنگجو ہی معلوم ہوتا ہے جو 2007 میں صوبہ اروزگان میں آکر آباد ہوا۔