افغانستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار‘ لوگوں کی قوت خرید کم ہو گئی

Afghanistan

Afghanistan

جلال آباد (جیوڈیسک) افغانستان میں 2001 ءمیں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔

غربت زیادہ ہونے کی وجہ لوگوں کی قوت خرید کم ہو گئی ہے۔ اکثر شہروں کے بازاروں میں دکاندار گاہکوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

بین الاقوامی امداد کے باعث معیشت اب کافی بہتر ہو گئی ہے۔ لیکن غربت کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔ اب بھی افغانستان کی معیشت کا تمام تر انحصار غیر ملکی امداد پر ہے۔