اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات پاکستان نے افغان سفارتخانے کے حکام کو جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی طلب کر کے چھہتر دہشتگردوں کی فہرست حوالے کر دی۔
افغان حکام کو کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مطلوب دہشتگرد فوری حوالے کیے جائیں ۔ افغان سر زمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے پہ در پہ واقعات ، افغان سفارتخانے کے حکام کی جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی طلبی ، پاکستان نے افغان حکام کو 76 دہشتگردوں کی فہرست تھما دی۔
مجرموں کے خلاف فوری کارروائی اور حوالگی کا مطالبہ کیا ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکام سے کہا گیا ہے کہ افغانستان میں چھپے دہشتگرد پاکستانی شہریوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ، کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
افغانستان فوری طور پر ان دہشتگردوں کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرے۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی میں علی الصبح افغان سرحد سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، حملے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ، جوابی فائرنگ سے متعدد دہشت گرد مارے گئے۔