طورخم (جیوڈیسک) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز دس امریکی فوجی گاڑیاں پاکستان پہنچ گئیں۔ طورخم کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان میں امریکی ایربیس بگرام سے 10 فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں۔
کسٹم کلیرنس کے بعد یہ فوجی گاڑیاں کراچی بندرگاہ کیلیے روانہ ہو گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی بحران اجلاس میں نئی توانائی پالیسی کی اصولی منظوری دے دی گئی۔