افغانستان؛ فورسز کا آپریشن، 40 طالبان ہلاک، بم دھماکے میں 13 شہری جاں بحق

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے مسافر گاڑی تباہ ہوگئی جس میں 13 شہری جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

جبکہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 40 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبے قندھار کے ضلع مائی وند میں ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہوگئی جس میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جو تمام مرد تھے، دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

صوبائی پولیس چیف نے دھماکے اور ہلاکتوں کی تصدیق کردی، تاہم کسی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔ درین اثنا مختلف صوبوں میں سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دورا 40 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔