کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی قیادت میں جاری نیٹو مشن کے سربراہ جنرل جان کیمبل نے کہا ہے کہ اِس جنگ زدہ ملک سے امریکی فوج کا انخلا انتہائی نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔ جنرل کیمبل افغانستان میں اپنی اٹھارہ ماہ کی تعیناتی کے بعد فوج کی ملازمت سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
امریکی فوج کے تقریباً 10 ہزار فوجیوں میں سے نصف کا انخلا اور صرف 5 ہزار کی افغانستان میں تعیناتی افغانستان کیلئے گہرے نقصان کا باعث ہو سکتی ہے کیونکہ افغان فوج ابھی قدر تربیت یافتہ نہیں کہ وہ عسکریت پسندوں کے چیلنج کا سامنا کر سکے۔
امریکی جنرل نے افغان فوج کے تربیت عمل کو جاری رکھنے کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔