افغانستان کی آزادی کے 94 برس مکمل، پرچم کشائی

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) کی برطانیہ سے آزادی کو چورانوے برس مکمل ہو گئے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ افغان صدر حامد کرزئی نے یوم آزادی کے موقع پر آزادی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

یوم آزادی کی تقریب میں دیگر ممالک کے سفیروں اور سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ سیکیورٹی کے پیش نظر فوجی پریڈ کا انعقاد نہیں کیا گیا تاہم عوام نے گاڑیوں پر پرچم لہرائے اور گلیوں میں گشت کیا۔ ملک کے دیگر حصوں میں بچوں نے کھیل کود کر اپنے انداز میں جشن آزادی منایا۔