افغانستان مستقبل میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن سکتا ہے،رابرٹ گریز

Robert Graiz

Robert Graiz

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان مستقبل میں ایک بار دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن سکتا ہے۔

سی آئی اے اسلام آباد اسٹیشن کے سابق چیف رابرٹ گرینر کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان القاعدہ اور طالبان کے بعد عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی پناہ گاہ بھی بن سکتا ہے، اپنی کتاب ” 88 Days to Kandahar” میں رابرٹ گرینر نے نائن الیون کے بعد افغانستان میں طالبان کا تختہ الٹنے کے حوالے سے اپنے تجربے کا ذکر کیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں گرینر کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان دہشتگردوں کا نائن الیون سے پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط گڑھ بن سکتا ہے، پاکستان میں ایسے گروپ ہیں جو حکومت پر حملوں کے اپنے عزائم سے پیچھے ہٹنے والے ہرگز نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے نائن الیون کے بعد جس رفتار سے افغانستان میں جنگ کا پہلا مرحلہ جیتا، اتنی ہی رفتار سے دوسرا مرحلہ ہارا۔