افغانستان : غزنی میں طالبان کے حملے میں 29 افراد ہلاک

Taliban Attacks

Taliban Attacks

کابل (جیوڈیسک) مسلح افراد نے افغان پولیس اور انٹیلی جنس کے دفاتر کو ٹرک میں موجود دو بموں سے اڑا دیا۔ کابل سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ طالبان شدت پسندوں کا غزنی صوبے کے متعدد علاقوں پر کنٹرول ہے۔

غزنی میں مقامی ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے کم سے کم 164 عام شہریوں کو متعدد ہسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ ادھر طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 19 حملہ آوروں نے حکومتی عمارات پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

غزنی کے ڈپٹی پولیس چیف اسد اللہ انصافی کا کہنا ہے کہ تین گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی سے پہلے حکومتی کمپاونڈ میں دو بم دھماکے ہوئے۔