کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں ایک امام مسجد کو دس سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
صوبہ قندوز کے امام مسجد محمد امین نے گزشتہ برس مسجد میں ہی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق اس بات کا خدشہ تھا کہ بچی کا خاندان عزت کی خاطر اسے مار ڈالے گا تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس معاملے کو عدالت تک پہنچا دیا۔ قید کی سزا پر بچی کے خاندان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کو سزائے موت دی جانی چاہئے تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امام مسجد کو سزا دینا انتہائی غیرمعمولی بات ہے کیونکہ افغانستان میں اکثر ایسے واقعات میں متاثرہ خاتون کو ہی مجرم قرار دے دیا جاتا ہے۔