کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے طالبان رہنما حکیم اللہ محسود کی ہلاکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ غلط وقت پر کیا گیا۔
افغان صدر نے امریکی کانگریس کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے حکیم اللہ محسود کو مارنے کے لئے غلط وقت کا انتخاب کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی اس واقعے سے خطے میں قیام امن کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی، صدر کرزئی کا کہنا تھا طالبان رہنما کی ہلاکت سے امن مذاکرات متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔