کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے سرحدی صوبے ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں کمانڈر سمیت 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کے سرحدی صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان نے ذرایع کو بتایا کہ ضلع موسی قلعہ میں افغان طالبان جنگجووں نے آج صبح افغان پولیس کے ایک چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
جس کے نتیجے میں پوسٹ کمانڈر سمیت 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، حملے کے بعد طالبان نے پوسٹ سے تمام اسلحہ اور گاڑیاں بھی چھین کر فرار ہو گئے، دوسری جانب طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔