کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں ٹرانسپورٹ طیارے کے حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی فوجی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا جہاز آذربائیجان کی سلک وے ایئر لائنز کی ملکیت تھا۔
جہاز فوجی اڈے سے ٹیک آف کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں نو افراد سوار تھے جن میں سات ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہیں جنھیں قندہار منتقل کر دیا گیا ہے۔