کابل (جیوڈیسک) امریکی فضائیہ کی جانب سے افغان صوبہ ہلمند میں گھر پر فضائی حملے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور دو خواتین زخمی ہوگئی ہیں ۔
افغان صدر حامد کرزئی نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ افغان صدار تی ترجمان ایمل فیضی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکا افغان شہریوں اور لویہ جرگہ کی بالکل عزت نہیں کرتا۔ اگر ایسی کارروائیاں جاری رہیں تو امریکا سے کسی قسم کا سکیورٹی معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا شہریوں کو مکھیوں کی طرح مار رہا ہے، یہ حملہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکا 2014 کے بعد افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کے حوالے سے سیکیورٹی معاہدے کو حتمی شکل دینے والا ہے۔