افغانستان : گھر سے بھاگنے کی سزا، لڑکی کو سرعام گولی مار دی

Afghanistan

Afghanistan

کابل(جیوڈیسک)افغانستان میں گھر سے بھاگنے پر 20 سالہ لڑکی کو والد نے سرعام گولی مار کر قتل کر دیا۔کابل افغانستان میں والد نے اپنی بیٹی کو شوہر کی عدم موجودگی میں گھر سے فرار ہونے کے جرم میں تین سو افراد کے مجمع کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 سے 20 سال کے درمیان عمرکی حلیمہ نامی لڑکی کو جنوبی بدخشاں میں اس کے والد نے سینکڑوں افراد کے سامنے اس لئے گولی مار کر قتل کر دیا کہ لڑکی مبینہ طور پر اپنے شوہر کے بیرون ملک ہونے کے دوران گھر سے اپنے کزن کیساتھ فرار ہو گئی تھی۔

تاہم اس کے کزن نے صرف دس دن تک اسے اپنے ساتھ رکھا اور بعد میں اسے اس کے گھر واپس بھیج دیا۔ لڑکی کے والد نے واقعہ کے بعد گاں کے بزرگوں سے اس بارے میں مشورہ مانگا تو ان لوگوں نے حلیمہ کو سرعام پھانسی دینے کا فتوی دے دیا جس پر اس کے والد نے اسے قتل کر دیا۔