افغانستان کی بہتری کیلئے طالبان سے مذاکرات جلد ہونگے :عبداللہ عبداللہ

Abdullah

Abdullah

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری اور استحکام کے لیے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات جلد ہونگے۔

کابل میں چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا طالبان سے امن مذاکرات کرتے ہوئے تیرہ سال سے کی جانے والی کوششوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ امن مذاکرات صرف ملک کی بہتری اور استحکام کے لیے ہونگے۔ عبداللہ عبداللہ کے مطابق واشنگٹن نے افغان امن عمل میں لچک دکھائی ہے۔ افغان چیف ایگزیکٹو کی جانب سے یہ بیان غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ افغان طالبان آئندہ ماہ کے آغاز میں اشرف غنی کی حکومت سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔