افغانستان : شدت پسندوں کا حملہ، 3 امریکی فوجی ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) میں شدت پسندوں کے حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں پیش آیا ہے۔ تینوں فوجی نیٹو کی سربراہی میں کام کرنے والی انٹرنیشل سیکورٹی اسسٹنس فورس، ایساف، کا حصہ تھے۔

افغانستان میں رواں سال اب تک سو سے زیادہ غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے تقریبا اسی امریکی ہیں۔ ایساف میں اس وقت پچاس ممالک کے فوجی شامل ہیں جن میں زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے۔