کابل(جیوڈیسک)افغانستان میں دو مختلف واقعات میں چھ پولیس اہلکار جبکہ 3 شہری ہلاک ہو گئے۔ افغانستان میں شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے چھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
واقعہ صوبہ غزنی کے ضلع Dayak میں پیش آیا۔ غزنی کے نائب پولیس سربراہ کے مطابق واقعے میں ایک پولیس افسر زخمی بھی ہوا ہے جبکہ شدت پسند ایک اہلکار کو ساتھ لے گئے۔ دوسری جانب مشرقی افغانستان کے ایک بازار میں ہونیوالے خودکش دھماکے میں تین شہری ہلاک ہو گئے۔