افغانستان میں بین الاقوامی افواج کا مشن ناکام ہو گیا ہے: روس

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں روس کے سفیر ویتالی چرکی نے کہا ہے کہ افغاستان میں بین الاقوامی افواج کا مشن ناکام ہو گیا ہے۔ ملک کے حالات غیر مستحکم ہیں لیکن اس کے باوجود غیر ملکی افواج واپس بلائے جانے کا کام جاری ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ افغانستان میں متعین غیر ملکی افواج ایساف کی کامیاب مشن کے نتائج سے متعلق رپورٹ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کرنی چاہیے۔

یہ بھی ضروری ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ افغان عوام کو مدد دے اور ملک کے حالات میں بہتری لانے کے طریقوں پر غور کرے۔

چرکی کے مطابق روس کو خدشہ ہے کہ بین الاقوامی فوجی دستوں کے انخلاء کے بعد افغانستان میں حالات خراب تر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انخلاء کے شیڈول کا تعین کرتے ہوئے افغانستان کی صورت حال کو پیش نظر رکھا گیا تھا۔