کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل زور دار دھماکے سے گونج اٹھا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ایساف فورس کے ہیڈ کوارٹر کے باہر ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دھماکے کے بعد خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے۔ ایساف نے سماجی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فی الوقت اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔