افغانستان : داعش کے 2 کمانڈروں سمیت 45 ہلاک، طالبان کا 2 دیہات، ایک ضلع پر قبضہ

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغان سکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائیوں کے دوران صوبہ ننگر ہار میں داعش کے 2 کمانڈر اور 45 طالبان جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

طالبان نے صوبہ سرے پول میں ایک ضلع اور قندوز کے 2 دیہات پر قبضہ کر لیا۔

افغان نیشنل آرمی اور افغان نیشنل پولیس نے پکتیا، قندھار، ارزگان، ہرات، غروز اور ہلمند صوبوں میں آپریشن کئے،45 جنگجو ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جبکہ 3 کو حراست میں لے لیا گیا۔

کابل میں سماجی کارکن محمود سید کے گھر گیس سلنڈر دھماکہ سے محمود سید انکی اہلیہ، بیٹا اور دو بیٹیاں ہلاک ہو گئیں۔