افغانستان (جیوڈیسک) حملہ آور نے اپنے جسم پر باندھے بم کو جلال آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے یکجا ہونے والے مظاہرین کے درمیان گھستے ہوئے ہوا میں اڑا دیا۔
افغان صوبے ننگر ہار کے صدر مقام جلال آباد میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران خود کش حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
ننگر ہار دفترِ گورنر کے ترجمان آیت اللہ ہوگیانی کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اپنے جسم پر باندھے بم کو جلال آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے یکجا ہونے والے مظاہرین کے درمیان گھستے ہوئے ہوا میں اڑا دیا۔
ہوگیانی کا کہنا تھا کہ اس حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب عینی شاہدین نے 4 افراد کی ہلاکتوں کا دعوی کیا ہے۔