جلال آباد (جیوڈیسک) افغانستان میں خود کش حملہ آوروں نے پولیس سٹیشن پر حملہ کر دیا ، متعدد دھماکوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے ، فائرنگ سے پانچ حملہ آور بھی مارے گئے۔
مشرقی شہر جلال آباد کے پولیس سٹیشن پر چھ سے زائد شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔ شدت پسندوں نے پولیس سٹیشن کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا جبکہ کچھ اندر داخل ہو گئے۔
واقعے میں تین افراد مارے گئے جبکہ بیس سے زائد زخمی بھی ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ شدت پسند بھی مارے گئے۔ شدت پسندوں نے فائرنگ سے پہلے پولیس سٹیشن کی عمارت سے دھماکے سے بھری کار بھی ٹکرائی۔ سیکورٹی فورسز نے عمارت کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔