کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوائی اڈے کے قریب شہری ٹھیکیداروں کی عمارت پر حملے میں نو بچوں سمیت تیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ طالبان نے عمارت پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
حکام کے مطابق بارودی مواد سے بھرے ٹرک کو عمارت کے گیٹ پر اڑا دیا جس سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ادھر صبح سویرے کابل میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر خود کش کار نے حملہ کیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔