افغان صدر کا کابل بنک غبن کیس دوبارہ کھولنے کا حکم، طالبان کے حملے میں 3 ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں طالبان کے حملہ میں 5 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کرپشن کے خلاف مہم کے آغاز کے سلسلے میں کابل بنک میں غبن اور فراڈ کے کیس کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے اٹارنی جنرل کے دفتر کو ہدایت کی ہے کہ صدارتی حکم کے تحت تمام ملزمان سے غبن شدہ رقم کو 45 دنوں میں واپس بنک میں جمع کرائی جائے۔

اٹارنی جنرل کے ترجمان بسیر عزیز نے بتایا کہ کابل بنک سے غیر قانونی طور پر لوٹے گئے 913 ملین ڈالرز میں سے 226 ملین ڈالر کو برآمد کرکے دوبارہ بنک میں جمع کرائے گئے ہیں۔ گیلپ سروے کے مطابق 25 فیصد افغان شہری عدالتی نظام پر اعتماد نہیں کرتے۔