افغان دارالحکومت کابل میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھماکا اور فائرنگ

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں انتخابات کو ایک ہفتہ رہ گیا ہے، شدت پسندوں نے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر کے باہر دھماکے اور فائرنگ کی گئی ہے۔

کابل پولیس کے سربراہ سید گل آغا ہاشمی کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے انڈپینڈنٹ الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر پر بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔ پولیس افسرا کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹوں سے بھی حملہ کیا ہے۔