افغانستان : کابل میں زہر خوردنی سے 150 طالبات متاثر

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک)کابل کے سکول میں مبینہ طور پر زہر خوارنی سے متاثرہ 150طالبات کو ھسپتال میں داخل کرادیا گیا ھسپتال انتظامیہ کے مطابق زیرعلاج 150طالبات میں سے دس کی حالت نازک ہے۔

لڑکیوں کی حالت ممکنہ طور پر گیس کے اخراج اور پانی پینے سے خراب ہوئی ، ھسپتال لائی گئی ایک متاثرہ لڑکی کے مطابق کلاس روم میں بو پھیلنے کے بعد تمام طالبات کو الٹیاں ہونے لگیں جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئیں ،جہاں سے انہیں ھسپتال منتقل کیاگیا۔