قندھار (جیوڈیسک) مقامی حکام کے مطابق افغان طالبان نے رات گئے ہوائی اڈے پر حملہ کیا۔ امریکی نشریاتی ادارے نے اپنے نمائندے کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے میں چار افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے ہیں۔
طالبان اور فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ طالبان نے ہوائی اڈے کی قریبی آبادی میں سرکاری ملازمین کی رہائشگاہ پر بھی حملہ کیا۔
چار حملہ آوروں نے ایک افغان فوجی افسر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔