کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش حملہ آوروں نے دھماکے میں سرکاری عمارت کو اڑا دیا۔ دھماکے٘ میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار شہری اور دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
حملہ آوروں اور فورسز کے درمیان کئی گھنٹوں تک لڑائی جاری رہی جس میں سات خودکش حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ افغانستان میں بارہ سال سے طالبان سے جنگ کے بعد امریکی افواج کا انخلا جاری ہے جس کی وجہ سے ملک سیکیورٹی بحران سے دوچار ہے۔