کراچی (جیوڈیسک) افغانستان سے آنے والے نیٹو کنٹینر سے سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سامان کی چوری کا انکشاف قاسم انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل پر ہوا، کنٹینر کی اسکیننگ کرنے پر پتہ چلا کہ کنٹینر میں ریت اور بجری بھری ہوئی ہے، ملزمان نے سامان نکال کر اس کے وزن کے برابر ریت اور بجری کنٹینر میں بھر دی۔ کنٹینر میں نیٹو افواج کے زیر استعمال کیمپ کا سامان تھا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ کمپنی چوری میں ملوث نہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔