کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے جوار میں دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
امریکہ ذرائع ابلاغ نے واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 10 بتائی ہے جبکہ الجزیرہ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 25 اور زخمیوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ایک امریکی شخصیت نے کہا ہے کہ ” ہمیں یقین ہے کہ یہ حملے داعش کی طرف سے کئے گئے ہیں”۔
اس سے قبل بھی ایک امریکی شخصیت نے کہا تھا کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق مذکورہ حملے خود کش حملے ہیں۔
اس دوران شام کے وقت دارالحکومت دارالحکومت کابل میں ایک اور دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔