کابل (جیوڈیسک) افغان لویا جرگہ نے امریکا افغانستان سیکورٹی معاہدے کی منظوری دے دی ہے، معاہدے کے تحت امریکی اور دوسری غیر ملکی افواج 2024 تک افغانستان میں قیام کر سکیں گی۔
کابل میں ہونے والے چار روزہ گرینڈ لویاجرگہ کے آخری روز افغان صدر حامد کرزئی نے امریکہ، افغانستان سیکیورٹی معاہدے کی تصدیق کی۔
لویا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ معاہدے پر جلد دستخط کر دیں گے، معاہدے کے بعد امریکہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔