افغانستان کے معاملے پر ہمارے مختلف ممالک سے روابط جاری ہیں، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے افغانستان کے حوالے سے ہم دیگر ممالک کے ساتھ بھی مذاکرا ت کر رہے ہیں۔

ایردوان نے استنبول میں بعد از نماز جمعہ اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک سمیت مسلم اُمہ نے افغانستان میں مطلوبہ سطح پر کاروائیاں نہیں کیں ۔

صدر ایردوان نے بتایا کہ ترکی افغانستان میں تمام تر امکانات کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تقویت سمیت متعدد شعبے میں خدمات ادا کر رہا ہے۔

ایردوان نے بتایا کہ ترکی میں اسوقت سیکیورٹی ادارے کے ریکارڈز کے مطابق 3 لاکھ غیر قانونی افغان مہاجرین موجود ہیں، ہم اسوقت وہاں کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کام کا جائزہ لیتے وقت افغان پالیسیوں سے قریبی طور پر آگاہی ہونے والے ممالک کے ساتھ رابطے پر ہیں۔

مثال کے طور پر نیٹو کا اس حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ ہمارے وزیر خارجہ بھی اس میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔