افغانستان: فوجی کارروائی کے دوران انیس شدت پسند ہلاک

Military Action

Military Action

کابل (جیوڈیسک) افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظہیر اعظمی کا کہنا ہے کہ دو صوبوں میں چوبیس گھنٹے سے ہونے والی فوجی کارروائی میں انیس شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

اس دوران سولہ بموں کو ناکارہ بنایا گیا۔ شدت پسندوں کی فائرنگ سے تین فوجی بھی مارے گئے۔ صوبہ نمروز میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے رکشہ سوار سمیت سات شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔