کابل (جیوڈیسک) افغان صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں فوجی اڈے پر 2 خود کش حملوں میں 43 فوجی ہلاک ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کونشانہ بنایا ہے، صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں واقع فوجی اڈے پر 2 خود کش حملے کئے گئے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق خود کش حملوں میں 43 فوجی ہلاک اور9 زخمی ہوگئے۔ بدھ کو رات گئے فوجی گاڑی میں سوار 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو فوجی اڈے کے قریب دھماکے سے اڑالیا جبکہ کچھ حملہ آور فوجی اڈے کے اندر داخل ہوگئے۔
فائرنگ کے تبادلے میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔