افغانستان: فوجی اڈے پر متعدد خود کُش حملے، 1 نیٹو فوجی ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) قندھار کے ایک ضلعے میں ہونے والے اس حملے میں ایک کار بم کے ساتھ ساتھ دھماکہ خیز جیکٹوں اور فائرنگ کا بھی استعمال کیا گیا۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایساف کا ایک رکن مارا گیا اور یہ کہ تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

قندھار کی صوبائی حکومت کے ایک ترجمان جاوید فیصل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں خود کُش حملہ آوروں کی تعداد نو بتائی ہے۔