افغانستان میں فوجی قافلے پر حملے میں 6 اہلکار ہلاک، 6 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

Blast

Blast

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت میں فوجی قافلے پر طالبان کے ریموٹ کنٹرول حملے میں 6 اہلکار ہلاک اور 6 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی بس فوجیوں کو لے کر جا رہی تھی۔

کہ جنوب مشرقی افغانستان میں روڈ کنارے نصب ریموٹ کنڑول دھماکے سے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک اور 6 اہلکاروں سمیت 12 افراد سمیت ہلاک ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری ایک بیان میں افغان نیشنل آرمی کی بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ حملہ ’’غلام فوجیوں‘‘ کی بس پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر اشرف غنی کی جانب سے گزشتہ ماہ افغان صدر کا حلف اٹھانے کے بعد سے طالبان کی جانب سے افغان پولیس اہلکاروں اور غیر ملکی فوجیوں پر حملوں میں تیزی آگئی ہے۔