کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان اور پولیس میں شدید لڑائی، 20 سے زائد پولیس اہلکار اور 76 طالبان ہلاک ہوئے ۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع شہرزاد میں جمعہ کے روز سینکڑوں طالبان نے افغان پولیس اور فوجی دستوں پر حملہ کیا، حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار اور درجنوں طالبان بھی مارے گئے۔
ننگرہار کے ڈپٹی پولیس چیف معصوم خان نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ حملہ بہت شدید تھا اور طالبان شدت پسند بھاری اسلحہ سے لیس تھے، شدید لڑائی میں درجنوں طالبان مارے گئے جبکہ افغان پولیس کے 20 سے زائد اہلکار شہید ہوئے۔