افغانستان میں نیٹو کا طیارہ گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک)افغانستان میں نیٹو کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، اتحادی افواج کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ نیٹو کے مطابق طیارہ جنوبی افغانستان میں گر کر تباہ ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت اس علاقے میں جنگجووں کی نقل و حرکت نہیں تھی۔

طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ نیٹو نے حادثے کا مقام نہیں بتایا تاہم زابل کے نائب گورنر محمد جان رسول یار کا کہنا ہے کہ طیارہ تحصیل شاہ جوئی میں گر کر تباہ ہوا ہے اور علاقے کو غیر ملکی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔