لوگر (جیوڈیسک) افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں پانچ افغان فوجی ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
واقعہ افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے پیش آیا جب نیٹو کے طیاروں نے ایک فضائی حملے کے دوران پانچ افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ فضائی حملے میں آٹھ فوجی زخمی بھی ہوئے۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں غلطی سے فوجیوں کی ہلاک ہوئی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔