برلن (جیوڈیسک) سابق جرمن وزیر دفاع کارل گورئنبرگ نے کہاہے کہ افغانستان میں بین الاقوامی فوجی مشن کامیاب نہیں ہو سکا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جمہوریت کے قیام کیلئے اہم اقدامات کئے گئے لیکن سلامتی کی صورت حال کو بہتر نہیں بنایا جا سکا۔
افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاءکی حتمی تاریخ کا تعین ایک غلطی تھی۔ بین الاقوامی مشن میں شامل 55جرمن فوجی ہلاک ہوئے۔