افغانستان کے نئے صدر2 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ نئے صدر 2 ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ افغان صدارتی محل سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر کرزئی اور اقوام متحدہ کے وفد کے درمیان مذاکرات کے بعد 2 ستمبر کی تاریخ طے کی گئی ہے۔

جس میں تبدیلی نہیں ہو گی۔ امریکا بھی چاہتا ہے کہ 4 ستمبر کو شروع ہونے والے نیٹو سربراہ کانفرنس سے قبل نیا افغان صدر عہدہ سنبھال لیں۔ جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اشرف غنی کو بھاری اکثریت حاصل ہوئی تھی۔

تاہم ان کے حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ نے بڑے پیمانے پردھاندلی کا الزام لگا کر نتائج مسترد کر دیے تھے۔ امریکی مصالحت پر دونوں امیدوار ووٹوں کے آڈٹ پر متفق ہوگئے تھے جس کے تحت اب تک 60 فیصد ووٹوں کا آڈٹ مکمل ہو گیا ہے۔ بقیہ ووٹوں کے آڈٹ کا عمل جاری ہے جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔